کمانڈرترک فضائیہ کاایئرہیڈکوارٹراسلام آبادکادورہ

ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں کمانڈر ترک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اوراس دوران علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کمانڈر ترک فضائیہ نے حالیہ سالوں میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.