کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری

0

کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد کم ہوتی تونظر اۤئی لیکن دور دور تک اس کا خاتمہ ہوتا ابھیدکھائی نہیں دیتا۔ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کرونا کیسز میں بتدریج کمی دیکھنے میں اۤئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھیالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد پانچ ہزار پانچ سو ارسٹھ ہو گئی۔ ایک دن میں مزید ایک ہزار پانچ سو اٹھسٹھ مریض سامنے آئے۔
سندھ میں ایک لاکھ بارہ ہزار ایک سو اٹھارہ، پنجاب میں نواسی ہزار سات سو ترانوے، خیبرپختونخوا میںاکتیسہزار اۤٹھ سو نوے، بلوچستان میں گیارہ ہزار چار سو چوبیس کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں چودہ ہزار پانچ سو چھہتر، آزاد کشمیر ایک ہزار اۤتھ سو اٹھاسی اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار اۤٹھ سو سات مریض زیرعلاج ہیں۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بائیس ہزارپنچ سو انسٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد سترہ لاکھ اکیس ہزار چھ سو ساٹھ ہوگئی، ملک بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد دو لاکھ، چار ہزار دو سو چھہترہو گئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: