کرائسٹ چرچ حملوں کے دہشتگرد پر 50 افراد کے قتل کی چارج شیٹ تیار

کرائسٹ چرچ کی مسجد میں نمازیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو جمعے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق آسٹریلوی باشندے پر 50 قتل اور 39 اقدام ِ قتل کے چارجز لگائے جائیں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی دہشتگرد شہری نے 15 مارچ کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں فائرنگ کر کے 50 نمازی شہید کر دیئے تھے،سانحے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ پولیس نے 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کو گرفتار کیا اور اگلے ہی دن کرائسٹ چرچ ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔اس دوران دہشت گرد پر صرف ایک قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی،واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے ‘رائل کمیشن’ بنانےکا اعلان کیا ہے۔اور انہوں نے کرائسٹ چرچ واقعے کو بھی ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.