چین میں کرونا وائرس بے قابو،مزید115 افراد ہلاک

کرونا وائرس سے نجات کیلئے نہ کوئی علاج ملا، نہ اسکے پھیلاؤ پر مکمل قابو ممکن ہوپایا،،چین میں کرونا وائرس ایسا بے قابو ہوا کہ مزید 115 جانیں نگل گیاجس کے بعد مرنےوالوں کی تعداد 2ہزار 233 تک جا پہنچی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 76ہزارسے تجاوز کر گئی ۔
خطرناک وائرس کی نئی قسم جنوبی کوریا تک پہنچ گئی ،کرونا سے ایک شخص کی ہلاکت اور39 نئے کیسز سامنے آنے سے چین کے بعد جنوبی کوریا حکام بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے،، جنوبی کوریا نے25 لاکھ نفوس پر مشتمل شہر ڈیگو کے شہریوں کوگھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کر دی۔ دوسری جانب ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی ۔
ادھر برطانوی ایئر ویز نے کرونا وائرس کے خطرے کے باعث چین کے لیے براہ راست پروازوں کی منسوخی کی مدت میں اضافہ کر دیا اور برٹش ائیرویز کی 17 اپریل تک کوئی بھی براہ راست پرواز چین نہیں جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: