چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ صدارت کیلئے مقررہ عمر 45 سال سے کم عمرہونے پر صادق سنجرانی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اور آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب بھی دوبارہ کروایا جائے۔صادق سنجرانی کے خلاف 21 جون 2018 کو درخواست دائرکی گئی تھی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.