پی ایس ایل4 کی فاتح ٹیم کا پی ایس ایل 5 کا جیت سے آغاز

0

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نےٹاس جیت کراسلام آباد یونائٹیڈ کےکپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 168 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ ملان 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اور بین کٹنگ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کوئٹہ نے شروع میں اہم وکٹیں گنوانے کے باوجود نوجوان اعظم خان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
کوئٹہ کے کوچ معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے 33 گیندوں 59 رنز کی اننگز کھیلی اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: