پیپلزپارٹی اپنےبانی ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی آج منارہی ہے

پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی منائی جارہی ہے،برسی کے موقع پر سندھ حکومت کےاعلان کےمطابق صوبے بھر میں عام تعطیل ہے، خودمختار و نیم خود مختارادارے،کارپوریشنزاورلوکل کونسلز کےدفاتر بند ہیں۔بانی پیپلزپارٹی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کا تعزیتی جلسہ ہوگاجس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،برسی میں شرکت کیلئےپورےملک سےقافلےگڑھی خدابخش پہنچ چکےہیں،تعزیتی جلسہ سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔برسی کےموقع پرپولیس نے گڑھی خدا بخش کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔سیکیورٹی کے معاملات سنبھالنے کے لیے گڑھی خدا بخش اورنوڈیرو میں 26 ایس ایس پیزکی زیرنگرانی 6 ہزار 300 پولیس اہلکارتعینات کئےگئےہیں،سپیشل برانچ کے 700 اہلکار بھی بھی ڈیوٹی پرمامورہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.