پیٹرول بم گراکراوربجلی کاجھٹکادیکربھی دل نہ بھرا

کھلاڑیوں کی حکومت نےعوام سےکھلواڑشروع کردیا،تبدیلی سرکارمیں غریب لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں،مہنگی کی چکی میں پستی عوام کیلئےایک اوربری خبر،،،یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کے نرخ میں 10 روپے سے 50 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ۔ سپرکرنل باسمتی چاول کے نرخ 28 روپے ،سیلا چاول کے نرخ 50 روپے فی کلو تک بڑھادیئےگئے ، نئی قیمتوں کےبعدسیلا چاول 138 سے بڑھ کر188 روپے،سپرکرنل باسمتی چاول 128 سے بڑھ کر156 روپےفی کلوہوگئے،باسمتی چاول کے نرخ 11 روپے کلو اضافےسے116 سے بڑھ کر127 روپے پرجا پہنچےغریب دال بھی کیاکھائے،دال ماش کی قیمت 25 روپے اضافے کے بعد 115 سے بڑھ کر145 روپے، دال مسور10روپےاضافےسے 90 روپے فی کلو ہوگئی۔ دال چنا 10 روپےاضافےکےبعد 115 کےبجائےاب 125 روپےکلو میں دستیاب ہوگی۔دالوں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ 2 ارب کے رمضان پیکج پربھی اثراندازہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.