پسرور:پوتےکوبچانےکیلئےدادادادی نےاپنی زندگیاں قربان کردیں

بڑوں سےسناکہ اصل سےسودپیارا،،،لیکن اس مقولے کوپسرورکےضعیف میاں بیوی نےسچ کردکھایا،جنہوں نےاپنےپوتےکوبچانےکی کوشش میں اپنی زندگیاں قربان کردیں۔مرالہ راوی لنک نہر میں 17 سالہ نوجوان ازن نہارہاتھا کہ اچانک وہ گہرے پانی میں جانےکےباعث ڈبکیاں کھانےلگا،،پوتےکی چیخ وپکارپر دادا عبدالحمید اور دادی سلیماں بی بی بھی اسے بچانے نہر میں کود پڑے۔عبدالحمید اور دادی سلیماں بی بی پوتے کو بچاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیااوردادادادی کی لاشیں نکال لیں۔ پوتے کی تلاش میں غوطہ خوروں کا ریسکیوآپریشن تاحال جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.