پاکستان کپ 2019ء خیبرپختونخوا کے نام

راولپنڈی میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں پر 307 رنز بنائے۔عابد علی 132 ، محمد سعد 51 اور سہیل خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بلوچستان کی جانب سے علی عمران نے تین اور حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا ئے۔اویس ضیاء نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اسد شفیق اور فواد عالم بھی 48، 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔خیبر پختونخوا کی جانب سے سہیل خان نے 3 اور عمید آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.