پاکستان ریلویز نے راولپنڈی ایکسپریس اور دھابیجی ایکسپریس کو بند کردیا

تبدیلی سرکار کی ناکام پالیساں ،،، پاکستان ریلویز کو ایک اور نقصان ،،،ریلوے حکام نے مالی خسارے کے نام پر دو ٹرینوں راولپنڈی ایکسپریس اور دھابیجی ایکسپریس کو مکمل طور پر بند کردیادھابیجی ٹرین کا افتتاح صدر پاکستان نے چند ماہ قبل کیا تھا اور دونوں ٹرینوں کو موجودہ حکومت کے ادوار میں چلایا گیا تھا۔ ریلوے حکام نے راولپنڈی ایکسپریس جو لاہور اور راولپنڈی سے رات کو 8 بجے چلتی تھی اسے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔اسی طرح کراچی سے دھابیجی کے درمیان چلنے والی ٹرین کو بھی مالی خسارے کی وجہ سے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے،،اور مزے کی بات یہ کہ اس ٹرین کا افتتاح بھی صدر پاکستان کے ہاتھوں ہواتھا لیکن یہ چند ماہ کے دوران ہی ٹرین کو مسلسل خسارے کی وجہ سےبند کردیا گیا ۔ایک طرف ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار اور اس پر آئے روز کے حادثات سب کے سامنے ہیں،،مگر وزیرریلوے شیخ رشید ہیں کہ اپنی کارکردگی کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے ۔۔۔ اوران کی کارکردگی یہ ہے کہ اپنے ہی ادوارمیں چلائی گئی ٹرینیں خود ہی بند کردیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.