پاکستانیوں کیلئے کچھ بھی ناممکن نہیں

بھارتی فضائیہ کے زیراستعمال زیادہ تر میراج طیارے اپنی عمر پوری کرچکے ہیں اور وہ اب لڑنے کے قابل نہیں رہے جس کے پیش نظر مودی حکومت نے فرانس کی کمپنی سے رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کررکھا ہے اور معاہدے کے تحت بھارت کو رواں سال ستمبر میں کو رافیل طیارے ستمبر میں ملیں گے لیکن طیارے ملنے سے پہلے ہی بھارت سرکارکو ایک ایسی خبر سننے کو ملی کہ جس نے ان کی نیندیں حرام کردیں بھارت میں ایک ایوی ایشن میڈیا فرم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کے ایک گروپ نے نومبر 2017 میں رافیل طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پائلٹس نے ایکسچینج آفیسر پروگرام کے تحت قطر ایئرفورس کے رافیل اڑانے کے لیے فرانس میں تربیت حاصل کی۔ بھارتی میڈ یا نے پاکستانی پائلٹس کے رافیل طیارے اڑانے کے ماہر ہونے کی خبر دے کر مودی سرکار کی نیندیں حرام کردیں اور بھارت نے رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی سے وضاحت مانگ لی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.