پانی کے بعد تبدیلی سرکار کی اناج بچاؤ مہم

مہنگائی کی چکی میں پستےعوام کےمنہ سے پہلے ہی روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے اور قوم آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے جبکہ سپیکرخیبر پختون خوا اسمبلی کے بیان نےعوام کےغیض و غضب کو مزید بھڑکا دیا ہے مشتاق غنی کہتے ہیں کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہےلہٰذا عوام 2 روٹی کی بجائے ایک روٹی کھا کر گزارا کریں۔ سپیکر کے پی اسمبلی نےمہنگائی میں کمی کیلئے کوئی لائحہ عمل تو نہ دے سکے لیکن انہوں نے قوم کو اچھےمستقبل کی لال بتی کے پیچھے ضرور لگادیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت بہت اچھا ہوگا جس میں لوگوں کو دو کے بجائے ڈھائی روٹی کھانے کو ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.