“پاناماکیس میں شریف خاندان کیلئےخوف کی علامت نعیم بخاری پھر”ان ایکشن

نیب نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے مقدمات میں پرائیوٹ وکلاءکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہےجس کےتحت شہبازشریف کیخلاف مقدمات کی پیروی اب سینئروکیل نعیم بخاری کریں گے ۔نیب نے پرائیوٹ وکلاءکی خدمات حاصل کرنے کیلئے 5 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ،کمیٹی کرپشن کے مواد کو مد نظر رکھتے ہوئے مشاورت سے ریفرنس دائر کرے گی یاد رہے کہ نعیم بخاری پاناما کیس میں نوازشریف کیخلاف عمران خان کے وکیل تھے جس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو 2017 جولائی میں نااہل قرار دیا گیا تھا،یوں وہ نون لیگ کیلئےکسی خوف کی علامت سےکم نہیں،اب دیکھناہے کہ نعیم بخاری اپنےقانونی داؤپیچوں سےدوبارہ پاناماکیس والی تاریخ دہراتے ہیں یاپھراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کےوکلاء ان کوچاروں شانےچت کرتےہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.