پارٹی میں کوئی وزیراعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا،گورنرپنجاب

0

گورنرپنجاب چودھری سرور سےتحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی نےگورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگو میں گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کا لیڈر اور وزیراعظم صرف عمران خان ہے، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
چودھری سرور نے کہا کہ اتحادیوں نے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیا، کوئی اتحاد ی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا، کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈ یٹ دیا ہے، پاکستان میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں، بلا تفریق اور شفاف احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: