ٹانک :غربت نےکئی زندگیوں کوموت کی نیندسلادیا

ٹانک میں غریب اورمقروض شخص کاانتہائی اقدام،، بیوی بچوں کوقتل کرکےخودکشی کرلی ،دل دہلا دینے والا واقعہ محلہ قاضیاں والا میں پیش آیا،جہاں سیدرسول نامی شخص نے فائرنگ کر کے بیوی، 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے واقعے کے بعد خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیافائرنگ سے دو بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔قتل ہونے والوں میں بیوی حلیمہ بی بی ،بیٹیاں ثوبیہ ،کرن اوربیٹاسلمان شامل ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم قرض کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس واردات کے حوالے سے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کر رہی ہے ۔پولیس کےمطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق کا پتہ چلے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.