وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیادرکھی جاچکی ہے،فوادچوہدری

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پاکستان ٹورازم سمٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو70 اور 80 کی دہائیوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا تھا،پاکستان کےمثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان ایک خوبصورت اورسیاحت کیلئے پرکشش ملک ہے،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے اورپی ٹی آئی حکومت نےعالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کیا اس سے قبل وزیرمملکت برائے وزارت داخلہ شہریار آفریدی نے ٹورازم سمٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیکیورٹی صورت حال میں بہت بہتری آچکی ہے اور پاکستان ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام بن چکا ہے،،ان کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی پر آئندہ 3ہفتوں میں مکمل عملدرآمد کیا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.