وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائےگا، کابینہ سیزن 2018 اور 2019 کیلئے گندم خریداری کی منظوری دےگی جبکہ ملک میں موجود وفاق کی ناقابل استعمال جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔اجلاس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویزبھی دی جائیں گی۔ کابینہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور فیڈرل لینڈ کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دےگی جبکہ بلغاریہ اورپاکستان کے ادارے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور پاک بوسنیا جوائنٹ اکنامک کمیشن کے قیام کے پیشگی فیصلہ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔کابینہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت صوبائی کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن ایجنسی بنانے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.