وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9اپریل کو طلب کرلیا

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونےوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کیلئے فرانس سے94ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور پرغور کیا جائے گااجلاس میں عابد حسین،افروز عالم لہری نامی افراد کو یو اے ای، سعودی عرب کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا جائے گا ،کابینہ فارمیسی کی تعلیم کے اداروں کے الحاق اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق عدالتی فیصلےکا بھی جائزہ لےگی ،اجلاس میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی۔یاد رہے 2 اپریل کوبھی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.