وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آتشزدگی

وزیراعظم ہاؤس میں آتشزدگی کے وقت عمران خان سیکرٹریٹ کی پانچویں منزل پر اجلاس کی صدارت کررہے تھے،،،وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آگ لگنے کے بعد حکام نے عمارت میں ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو طلب کر کے دفتر میں موجود عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور چھٹی منزل پر لگی آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی جو کچھ ہی دیر میں کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔ذرائع کے مطالبق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ مشیر وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کومیٹنگ کے دوران آتشزدگی سے آگاہ کیا گیا جس پر انھوں نے آگ کی نوعیت جاننے کی ہدایت کی۔دھواں پھیلنے پر وزیراعظم دفتر سے روانہ ہوگئے۔ تاہم وزیراعظم کی آج ہونے والی میٹنگز معمول کے مطابق جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.