ن لیگ کیلئےبڑاعدالتی ریلیف

ن لیگ کیلئے ایک اور عدالتی ریلیف،،،حنیف عباسی کیلئے اچھی خبر لاہورہائیکورٹ نے سنادی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے انسداد منشیات کی عدالت سے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کیا تھا۔ حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ انسداد ِمنشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، کیس میں نامزد دیگر 7 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا لہٰذا عدالت سزا معطل کرکے ضمانت منظور اور رہا کرنے کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ سنایا اور لیگی رہنما کی سزا معطل کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی رہائی کا حکم دیا ہے اور انہیں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.