نیوزی لینڈ بازی لے گیا

انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ 30 مئی سےسجنے جارہا ہے ،،،،ہر ملک اس ایونٹ کی بھرپور تیاری کررہا ہے اور کرکٹ بورڈز کی جانب سے اپنے بہترین کھلاڑی میدان میں اتارنے کیلئے سوچ بچار کیا جارہا ہے تاکہ ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کو اپنے ملک لایا جاسکے لیکن ماسوائے ایک کے کوئی بھی بورڈ ابھی اپنی ٹیم کو فائنل نہیں کرسکانیوزی لینڈ وہ واحد ملک ہے جس نے ورلڈ کپ کیلئے ابھی سے اپنی کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرکے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ،ورلڈ کپ میں کیوی کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ویلیم سن کے سپرد کی گئی ہے۔مایہ ناز بلے باز راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ کپتان کین ویلیمسن ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ سکواڈ میں کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی شامل ہیں جبکہ ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.