نوازشریف کا آج پھر شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایک بار پھر شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ لیے گئے، ڈاکٹرز نے جدید مشین کے ذریعے ہولٹر اور ایکو ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لیے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز دی گئی ہے،ہولٹر سے دھڑکن کی 24 سے 48 گھنٹے تک مسلسل نگرانی کی جائے گی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نواز شریف کو لاحق تمام بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی، نوازشریف کے علاج پر کتنا وقت صرف ہوگا، ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم لندن میں نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر لارنس سے رابطے میں ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.