مہنگائی کےزخموں سےچورغریب عوام کو440وولٹ کاجھٹکا

حکومت غریب عوام کوزندہ درگورکرنےپرتل گئی،ہرطرف سےمہنگائی کی مارشروع کردی،،تبدیلی سرکارنےپیٹرول اور ایل پی جی بم گرانے کے بعد غریب عوام کوزوروں کابجلی کابھی جھٹکالگادیا،حکومت نےبجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے۔نیپرا کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 3 ارب کا بوجھ پڑا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ سینٹرل پاور پروجیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی باقاعدہ درخواست دی تھی،جس پرسماعت کےبعدنیپرانےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
دوسری جانب عوام نےبجلی کی قیمتوں میں اضافےکومستردکردیا،شہریوں کاکہناتھاکہ حکومت ریلیف دینےکےبجائےبنیادی سہولیات بھی چھیننے میں لگی ہوئی ہے،اقتصادی ماہرین کےمطابق بجلی کی قیمت بڑھنےسےمہنگائی کاایک نیاسیلاب آئےگاجس سےغریب عوام کی زندگی مزیدمشکل ہوجائےگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.