موٹروے پرمسافرکی بس ہوسٹس سےبدتمیزی کامعاملہ

لاہور سے اسلام آباد جاتےہوئے مردمسافر کی بس ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی،،واقعہ پر موٹروے پولیس نےبروقت ایکشن لیتے ہوئے موٹروےپولیس کی خاتون انسپکٹرسمیت 2اہلکاروں کو معطل کردیا۔دونوں اہلکاروں کو مسافر کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،3 روز میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کر دی جائے گی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس ہوسٹس اور ایک مسافر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور مسافر کی جانب سے خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب اور دھمکی آمیز رویہ اپنایا گیا،جس پرہسٹس رونا شروع ہوگئیمسافروں کے مطابق جھگڑے کی وجہ پانی کی زائد بوتل نہ دینا بنی، ہوسٹس نے قواعد کےمطابق ایک بوتل دی جبکہ مسافر زیادہ بوتلیں مانگ رہا تھا،اسی بات کو لے کر مسافر نے بدتمیزی کی اور پھر دھمکیوں پراترآیا
مسافر کی شناخت ایف آئی اے اہلکار ملک ندیم کے نام سے ہوئی ،صورتحال اپنے خلاف ہوتا دیکھ کر مسافر نے ہوسٹس سے معافی بھی مانگی لیکن دیگر مسافروں کے مطالبے پر اسے بس سے آف لوڈ کردیا گیا اور دوسری بس میں بٹھایا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.