مولانا مسعود اظہر کےخلاف کارروائی سے باز رہا جائے

چین نے امریکا کو خبردار کرتےہوئےکہاہےکہ مولانا مسعود اظہر کےخلاف کارروائی سے باز رہا جائے،مولانا مسعود اظہر کےخلاف اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ، چینی حکام نے امریکا کو انتباہ جاری کرتےہوئےمزیدکہاکہ پلوامہ حملوں میں جیش محمد کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ امریکا نے مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کااعلان کیا تھا۔بھارتی ایماءپرامریکہ نےمولانامسعوداظہرپرپابندی لگانےکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قراردادپر ووٹنگ بھی کروائی لیکن چین نےاسےویٹوکردیاتھا،چین نےاس سےپہلےبھی مولانامسعوداظہرکیخلاف پابندی کی قراردادکوویٹوکیاتھا۔قراردادویٹوکئےجانےپربھارت میں صف ماتم بچھ گئی تھی اوربھارتی حکمرانوں اورمیڈیا نےاس معاملےکوخوب اچھالا،چین کی قیادت کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایااوراس سےتعلقات ختم کرنےتک کی بات کہی۔دوسری جانب بھارتی اپوزیشن نےقراردادکوویٹوکئےجانےپراسےمودی سرکارکی سفارتی ناکامی سےتعبیرکیاتھااوربی جےپی کی حکومت پرخوب طنزکےنشترچلائےتھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.