مولانافضل الرحمان حکومت کیخلاف ایک بارپھرمتحرک

حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی آگئی،،، جمعیت العلمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جواسی سلسلے کی کڑی تھی ۔مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، نیب کیسزپربات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے 2 روز قبل ٹیلی فون پربھی نواز شریف سے رابطہ کیا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔واضح رہے کہ جمعیت العلمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نےحکومت کیخلاف لانگ مارچ کی دھمکی دے رکھی ہے،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی چند روز قبل اپنے خطاب میں حکومت مخالف تحریک کاعندیہ دیاتھاجبکہ بلاول بھٹو نےتو جوش خطابت میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ لات مارکرحکومت گرادوں گا۔دوسری جانب نیب کی کارروائیوں پربھی اپوزیشن جماعتیں ایک ہوتی نظرآرہی ہیں جبکہ بڑھتی مہنگائی بھی حکومت کیخلاف ایک محاذ کے طورپرکھڑی ہوگئی ہے،اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پرعوام کوبھی حکومت مخالف تحریک کیلئے کھڑاکرنے پرسوچ بچارکررہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.