مودی پھراقتدار میں آئے توپاک بھارت کشیدگی بدترین ہوجائےگی،امریکی ماہرین

امریکی ماہرین نےکہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارہ مار گرانے اور بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے ثبوت پیش کرنے میں ناکامی کے سنگین سیاسی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ واشنگٹن کے وڈ رو ولسن سینٹر سے منسلک اورعالمی امور پرنظر رکھنے والے ماہر مائیکل کوگلمین کاکہنا تھاکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے دنیا کو خبردار کردیا ہے کیونکہ جوہری صلاحیت کے حامل دونوں ممالک بحران کے دوران اپنے عزائم کا اظہار کر چکے ہیں۔کوگلمین نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف 16طیارہ مار گرائے جانے کے دعوے پر کہا کہ اگر پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرایا گیا ہوتا تو امریکی حکومت میں سے کوئی نہ کوئی اس خبر کو لیک کر دیتا۔ کوگلمین اور دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نریندر مودی دوبارہ اقتدار میں آئے تو پاک بھارت کشیدگی بدترین صورت اختیار کرلے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر بھارت میں ایک اور دہشت گردی کا حملہ ہوتا ہے تو آپ کو جوہری جنگ کے منظر نامے کے بارے میں پریشانی شروع ہو جانی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.