مودی نےبھارت کاتصورخطرےمیں ڈال دیا

بھارت میں مودی سرکارکاجاناٹھہرگیا،،، عام عوام کےبعدبھارتی فنکاربھی بی جےپی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے،عوام سےآمدہ انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی اوراس کی اتحادی جماعتوں کوووٹ نہ دینےکی اپیل کردی۔عوام سے درخواست کیلئے جاری کیے گئے مشترکہ بیان پر 616 تھیٹر فنکاروں نے دستخط کیے، جن میں امول پالیکر، انوراگ کَشپ، ڈولی ٹھاکورے، لِلت دوبے، نصیر الدین شاہ، سَنائنا کپور جیسے معروف اداکار و فنکار بھی شامل ہیں۔12زبانوں میں جاری کردہ مشترکہ بیان میں عوام سے درخواست کی گئی کہ وہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اور سیکولر اور جمہوری بھارت کے حق میں ووٹ دیں۔بیان میں کہا گیا کہ ترقی کا وعدہ کرکے اقتدار میں آنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملکی سیاست میں نفرت اور تشدد کو شامل کرنے کے لیے ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دی، ‘آج بھارت کا تصور، گیت، رقص، ہنسی اورہمارا آئین خطرے میں ہے، یہ انتخابات، آزاد بھارت کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیںدوسری جانب پاکستانی ایف 16طیارہ مارگرانےکاجھوٹ بےنقاب ہونےپرمعروف بھارتی موسیقاروشال ڈاڈلانی بھی مودی سرکارپربرس پڑے،،ٹوئٹرپرکہاکیا اس طرح جھوٹ بولنا غداری کے زمرے میں نہیں آتا؟ اس بات سے دنیامیں بھارت کی کیا عزت رہ جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.