مودی جی،کچھ تو خدا کا خوف کرو

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی حکام کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔بھارتی حکام کہتے ہیں کہ ایف سولہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن سامنے نہیں لاتے۔ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انڈین حکام کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہونے والے نقصانات پر ڈھول پیٹنے کے بجائے پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کریں،پاکستان نے سچ پر بھی ڈھول نہیں بجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے دو انڈین جہاز گرائے، جن کا سب نے ملبہ زمین پر دیکھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.