من مانی کرنےوالی میڈیسن کمپنیوں کیخلاف شکنجہ کساگیا

دواؤں کی قیمتوں میں ازخود اضافے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں میڈیسن کمپینوں کی من مانی روکنےاپنی کارروائی کاآغازکردیا،،،ترجمان ڈریپ کے مطابق کریک ڈاؤن میں غیر قانونی طور پر قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دواساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی گئی،زائد قیمت وصول کرنے پر 143 دوائیں بھی قبضے میں لی گئیں، دوا ساز کمپنیوں کوبھاری جرمانے بھی کیے گئےترجمان ڈریب کےمطابق قانون کی خلاف ورزی پر میڈیسن کمپنیوں کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والی دواسازکمپنیوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر دواؤں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.