ملک میں 300 فیصد قیمتیں بڑھ چکیں،اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے] یہ پاکستان کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، ملک کے لیے غیر یقینی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔اپنےایک بیان میں اسحاق ڈار کاکہناتھاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ملک میں 300 فیصد قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کے دوران کہا تھا کہ کرنسی کی بے قدری نہیں ہونی چاہیے،وزیر خزانہ اسد عمر خدا کے لیے جاگیں اور سب سے پہلے روپے کی قدر کو مستحکم کریں۔انہوں نے حکومتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت کو روکنے کی بات درست نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.