مقبوضہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں وحشیانہ کریک ڈاؤن

اسرائیلی فوج نےنہتے فلسطینی عوام پرزندگی تنگ کردی،،صیہوتی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں دھاوابول دیا،،قابض اسرائیلی فوج نے اسلحے کی تلاش کے بہانے گھروں میں گھس کر فلسطینیوں کو لوٹااورلاکھوں کی نقدی ساتھ لےگئے۔صیہونی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاﺅن کے دوران 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ گرفتار فلسطینیوں میں بعض اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے
فلسطین میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں طالبعلم سمیت متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری پر حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔حماس نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.