معاشی ترقی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی

یوٹرن سرکار کامعاشی ترقی پرایک اور یوٹرن،،،وزیرخزانہ کے معیشت کی بہتری کے سہانے خواب چکنا چور ہوگئے،،،ورلڈ بینک کے بعد آئی ایم ایف نے بھی بڑا دھچکہ دیدیا،آئی ایم ایف کی طرف سےجاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2019 کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی آئے گی، رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد رہے گی جب کہ آئندہ سال شرح نمو کم ہوکر 2.8 فیصد رہ جائے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق 2019 کے بعد پاکستان کی شرح نمو 2.7 تک سکڑنے کا خدشہ ہے جب کہ ملک میں مصنوعات کی کھپت میں کمی ہوگی،رپورٹ میں آئندہ برسوں میں پاکستان کے اندر بے روزگاری میں بھی اضافے کاخدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی بینک بھی اپنی رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ بتدریج ہورہا ہے تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4.4 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.