مسلم لیگ ن کے 4 اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز،ان کے بھائی سلمان شہباز اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا اس کے علاوہ سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ۔ حکومت نے ان افراد کے نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو متعدد مرتبہ طلبی کے نوٹس دیئے گئے لیکن ہر بار انہوں نے بیرون ملک ہونے کا بہانہ بنا کر پیشی سے معذرت کرلی۔ اس لئے انہیں بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالوایا گیا ہے جس کے بعد اب وہ بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔نیب نے وزارت داخلہ سے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ان کے بھائی سلمان شہباز اورسابق وزیرخزانہ مفتاخ اسماعیل کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی۔ نیب کی جانب سے لکھے گئےخط میں کہنا ہے کہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ کیس جبکہ مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں اس لئے انہیں بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ نیب کی جانب سے سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن کانام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی گئی،،آفتاب میمن جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملزم ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.