محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں اتوار سے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 14 اپریل سے 16 اپریل کے درمیان 3 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جب کہ کراچی میں ہلکی بارش کے علاوہ اندرون سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور موسم قدرے بہتر ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.