محبت کی یادگار تاج محل میں پاکستان سےوالہانہ محبت کااظہار

مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری بہن بھائیوں کی جانب سے پاکستان سےمحبت کا اظہاراکثردیکھنےمیں آتارہتاہے،احتجاجی جلسےجلوسوں میں کشمیربنےگا پاکستان کےنعرےسنائی دیتےہیں،لیکن اب بھارت میں بھی پاکستان سےمحبت کااظہارکیاجارہاہے۔بھارتی شہرآگرہ میں واقع محبت کی یادگارتاج محل کے اندر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئےبھارتی میڈیا کے مطابق نعرے لگانے کا واقعہ مغل بادشاہ شاہجہان کے عرس کے موقع پر پیش آیا،نوجوانوں کا ایک گروہ سبز چادر اٹھائے تاج محل کے اندر داخل ہوا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانےشروع کردیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان زندہ باد کےنعروں کی ویڈیومنظرعام پرآنےکےبعدبھارتی حکام تلملاکررہ گئے اورنوجوانوں کی گرفتاری کیلئےسیکیورٹی ایجنسیوں کومتحرک کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نعرے بازی کرنے والے ایک نوجوان کی شناخت کرلی گئی،جلدگروہ کےتمام ارکان کوگرفتارکرلیاجائےگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.