لاہور ہائی کورٹ میں صاف پانی،رمضان شوگرملزکیس کی سماعت

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے صاف پانی اور رمضان شوگر ملزکیس میں عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائرکیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت منظورہوچکی ہے جبکہ صاف پانی اوررمضان شوگرملزکیس میں گرفتاری کاخدشہ ہے کیونکہ نیب سیاستدانوں کو بلا کردوسرے مقدمات میں گرفتار کرچکاہےدرخواست میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ نیب کسی اورانکوائری میں بلاکرگرفتاری ڈال سکتا ہےاس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے دونوں مقدمات میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک کروڑکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.