لاہور میں کسانوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پنجاب بھر سے کسان ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت چھوٹی، بڑی 500 سے زائد گاڑیوں پر سوار ہو کر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے، مظاہرین نے ڈھول بھی بجایا اور رقص کر کے الگ انداز میں احتجاج کیا۔ کسانوں نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور شہر کا رخ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ گزشتہ روز حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان ہونیوالے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے ملتان روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ ملتان روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ بند ہو جانے کے باعث سارا دن جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، وفاقی کالونی، گلشن راوی اور سبزہ زار کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیا گیا جس کے باعث ان سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا اور ٹریفک پولیس متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے میں ناکام رہی۔ یاد رہے ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاج کے باعث شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند ہو گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.