لاکھوں دلوں پر راج کرنےوالی پاپ کوئین

صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں،،،انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا ۔1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔جب انہوں نے فلم ’قربانی‘ میں” آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے”گایا ۔نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی،انہوں نے 80کی دہائی میں پہلی بارپاکستان میں پاپ میوزک متعارف کرایانازیہ حسن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج کے گلوکار بھی نازیہ حسن کے گائے ہوئے گانے دوبارہ گا کر شہرت حاصل کر رہے ہیں۔نازیہ حسن 13اگست2000ء کو کینسر کا شکار ہوکر لندن کے ایک ہسپتال میں صرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں ۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس،بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.