فرض کی ادائیگی میں قوم کےسپوت مادروطن پرقربان

بھارتی فوج کاجنگی جنون ختم نہ ہوا،ایک بارپھر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹرمیں رکھ چکری کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے شہیدہونےوالوں میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نےبتایاکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا۔پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا۔ بھرپورجوابی کارروائی میں دشمن کےفوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.