غیرملکی ماڈل کامنشیات سمگلنگ کیس کا معاملہ!!!

لاہور کی سیشن عدالت نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو منشیات سمگلنگ کیس میں 8 سال، 8 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ماڈل نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ ماڈل نے مؤقف اختیار کیا کہ ‘سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا، وہ اسلامک سٹڈیز کے لیے پاکستان آئی تھی’۔ ماڈل ٹریزا نے درخواست میں استدعا کی کہ سزا کالعدم قرار دےکر رہائی کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ غیر ملکی خاتون کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن سمگل کرنے پر گرفتار کیا تھا، غیر ملکی ماڈل کے ساتھ مزید 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں سے تین اشتہاری ہیں اور شعیب نامی ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.