غصیلے افراد کیلئے بڑی خبر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قائم کیے گئے اینگر روم کو ‘سمیش’ کا نام دیا گیا ہے، اینگر روم کے مالک جن مینگ کے مطابق اس کمرے میں بلے اور ہتھوڑیاں موجود ہیں، جن کے ذریعے ہر مہینے چھ سو کے قریب لوگ مختلف چیزیں توڑ کر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔
جن مینگ کے مطابق یہاں آنے والے افراد کی عمریں 20 سے 35 برس کے درمیان ہوتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جگہ تشدد کے فروغ کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کا سٹریس کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
یہ انوکھی سروس صرف 23 امریکی ڈالر فیس کے عوض آدھے گھنٹے کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ چار افراد کے گروپ کی صورت میں یہ رقم 75 امریکی ڈالر ہو جاتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.