صدر،وزیراعظم کی کوئٹہ دھماکے کی شدیدمذمت

صدرپاکستان عارف علوی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دھماکے قوم کے عزم کو پختہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی باقیات کا قلع قمع کرناضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نےبھی کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے کی مذمت کرتےہوئےقیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے عزم کااظہارکرتے ہوئےکہا کہ امن دشمن عناصرکوان کےانجام تک پہنچائیں گے۔اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کادھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان کے اداروں اورعوام نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں،دہشت گرد پاکستان کے لوگوں کے حوصلے اوربلند ہمتی پرحملے کرتے ہیں۔ ۔پیپلزپارٹی کےقائدین آصف زرداری اوربلاول بھٹونےبھی دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ،پی پی رہنماؤں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اوردیگرسیاسی شخصیات نےبھی دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.