شیخوپورہ،دوگروپوں کے درمیان جھگڑا

افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کےعلاقے خانقاہ ڈوگراں میں پیش آیا جہاں محمد سعد اور احتشام کے درمیان گلی میں شور شرابے پر جھگڑا ہوا لیکن اہل محلہ نے دونوں کے درمیان صلح صفائی کرادی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا لیکن احتشام کے دل سے کدورت نہ نکل سکی اور اس نے دوسرے روز سعد کو بہانے سے اپنے گھر بلایا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔زخمی سعد کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سعد
کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.