شہبازشریف کی رہائش گاہ پرچھاپہ

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکےمحافظوں کیخلاف پرچہ کٹ گیا،تھانہ ماڈل ٹاؤں میں نیب کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑسمیت6 دفعات شامل کی گئیں۔مقدمہ نیب کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کے گارڈز نے نیب ٹیم سے مزاحمت کی۔ نیب حکام نےالزام لگایاتھاکہ چھاپے کے دوران حمزہ شہبازکےمحافظوں نے تفتیشی ٹیم پر تشدد کیا تھا۔دوسری جانب نون لیگ نے بھی نیب اہلکاروں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون میں درخواست دے دی ، سیکیورٹی انچارج ذوالفقار علی کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاگیا،جس پران کےخلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزنیب ٹیم نےشہبازشریف کےگھرپرچھاپہ مارکران کےصاحبزادےحمزہ شہبازکوگرفتارکرنےکی کوشش کی تھی،لیگی کارکنوں کی جانب سےمزاحمت کےباعث نیب ٹیم حمزہ شہبازکوگرفتارکئےبغیرہی واپس چلی گئی تھی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.