“شوق سےاسلام آباد آئیں،کنٹینربھی دیں گے اور کھانا بھی”

نیب کی ٹیم نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا،،،تاہم لیگی کارکنوں کی جانب سے شدیداحتجاج کے باعث نیب ٹیم وہاں سے واپس آگئی،،،اب نیب کی کارروائی کیخلاف مریم نواز نے ٹویٹ داغ دیا،،،سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ‏ہرمحاذ پر ناکامی و پسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی، انہوں نے واضح کیاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کرنی والی حکومت ایسی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپاسکتی،انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز اپنی شدید علیل آئی سی یو میں داخل نو مولود بیٹی کو چھوڑ کر وطن واپس آیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.