شریف فیملی کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنےکے لئے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار شاہد اقبال چوہان کے وکیل عامر ظہیر نے نوازشریف کی حد تک درخواست واپس لے لی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف سے متعلق سپریم کورٹ حکم دے چکی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔ جبکہ درخواست میں ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وجوہات پر مبنی حکومتی میمورنڈم درخواست کے ساتھ نتھی کیا گیا ہےدرخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بنیادی حقوق کی خلاف وزی ہے۔ ملزمان نیب کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔استدعا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.