شاہ محمود قریشی کی جہانگیر ترین کیخلاف بیان بازی

پاکستان تحریک انصاف کے 2بڑوں میں اختلافات سامنے آئے اور شاہ محمود قریشی نے جہانگیرترین کے کابینہ میں شرکت کرنے پر سوال اٹھایا تو کئی وفاقی وصوبائی وزرا اور رہنما جہانگیرترین کے دفاع میں بول پڑے،وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے، کابینہ اجلاس میں انکی شرکت وزیر اعظم کی خواہش پر ہوتی ہے،اکابرین کو وزیر اعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے۔ ان کے خلاف عدالتی فیصلہ بدقسمتی تھی وہ انتخابات سے باہر ہوئے ہیں PTI ورکرز کے دلوں سے نہیںوزیر خزانہ کے پی کے تیمور اقبال جھگڑا نے بھی جہانگیرترین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،ادھر مشیر وزیراعلی پنجاب عون چودھری نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی پاکستان اور تحریک انصاف کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ملک خداداد کو انکی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،ان کی میٹنگز میں شمولیت پر کسی کو اعتراض نہیںصوبائی وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال بھی میدان میں آئے اور کہا کہ جہانگیرترین کا زراعت میں وسیع تجربہ ہے،میٹنگز میں انکی موجودگی سے زراعت کے شعبے میں ترقی کے مفید مشورے ملتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.