سیاسی سفیروں کیلئے حکومتی ڈٰیڈ لائن ختم

Official Dead Line Ended For Political Envoys

نان کیریئر ڈپلومیٹ اور دیگر سفرا کو عہدے کا چارج چھوڑنے کیلئے دی گئی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی،،، واشگٹن سے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے چارج چھوڑنے کیلئے وزارت خارجہ سے دو ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے،،،انہوں نے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک کی مہلت مانگی ہے،،، جس پر وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کو مزید دوہفتے کا وقت دیدیا ہے،،،اس کے علاوہ کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم اور سعودی عرب میں سفیر حشام بن صدیق نے بھی عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے،،، جبکہ مراکش،کیوبا اور سربیا میں بھی پاکستانی سفیر عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں،،،سبکدوش ہونے والے سفیروں نے چارج اپنے نائب سفیروں کے حوالے کر دیا ہے،،، واضح رہے کہ وزارت خارجہ نے سفیروں کو چارج چھوڑنے کیلئے سات دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔وزارت داخلہ نے نئے سفیروں کا انتخاب کر لیا ہے جنہیں جلد ہی تعینات کر دیا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.